2 اپریل 2012 - 19:30

مشرقي افغانستان ميں طالبان کے دس اراکين اور تين پوليس اہل کار ہلاک ہو گئے ہيں۔

ابنا: مشرقي افغانستان ميں پوليس حکام نے منگل کے روز بتايا ہے کہ يہ لوگ کنڑ ميں طالبان اور افغان سيکورٹي فورس کے درميان ہونے والي جھڑپ ميں مارے گئے - مشرقي افغانستان ميں سرحدي پوليس کے کمانڈر ادريس مومند نے بتايا ہے کہ کنڑ صوبے کے نارہ ضلعے ميں ہونے والي اس جھڑپ ميں چار طالبان اور چار پوليس اہل کار زخمي بھي ہوئے ہيں- اس سلسلے ميں طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے بتايا ہے کہ جھڑپ ميں تين پوليس اہل کار ہلاک اور دس ديگر زخمي ہوئے ہيں تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والے طالبان کے بارے ميں کچھ نہيں کہا - دو دن قبل  کنڑ اور نورستان صوبوں کے حکام نے بتايا تھا کہ تقريبا تين  سو پاکستاني طالبان ، سرحد پار کرکے افغانستان پہنچ چکے ہیں۔......./169